: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،11مئی(ایجنسی) دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز Antonov An-225 Mriya 'یوکرین کے Kiev ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے لیے تیار ہے جو ہندوستان میں حیدرآباد کے راستے پرتھ Perth جائے گا. یہ ایک کارگو طیارہ ہے جو 15 مئی کو پہلی بار مغربی
آسٹریلیا کی ایک کان کمپنی کے 130 ٹن وزنی جنریٹر کو پرتھ تک لے جائے گا. اس کام کے لئے ہوائی جہاز کو تقریبا 15،600 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا. بھاری وزن کی وجہ Mriya اپنی اس سفر میں چار جگہوں پرتھ ، ترکمانستان، جکارتہ کے ساتھ حیدرآباد میں بھی رکے گا. یہ طیارہ ہفتہ کو حیدرآباد ایئر پورٹ پر اترے گا.